تمام دوستوں کو السلام عليكم۔
باطنی قوت کشش کے بارے میں شاید آپ جانتے ہونگے۔ اس کے ذریعے آپ جو بھی چاھتے ہیں اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں۔ اس کے بارے میں طویل و وسیع مضمون لکھ سکتا ہوں لیکن میں آپ کو موضوع کے اصّل مقصد کی طرف لانا چاہتا ہوں۔
Please must subscribe this youtube channel for more knowledge
https://www.youtube.com/channel/UCnwWLJumSevtie1jzDuzZLw
آپ جو بھی چاہیں جو بھی آپ کی خواہش ہو اسکو آپ اپنی طرف اپنی باطنی قوت کے ذریعے کھینچ سکتے ہیں۔ کیوں کہ اللّٰه کی ذات اپنی بنائی ہوئی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی خاصیت رکھی ہے اسی طرح انسان کے میں بھی ایسی خاصیت رکھی ہے کے وہ جس چیز کو بھی چاہے اپنے لیے مسخر کر سکتا ہے۔
:جیسا کہ اللّه نے ارشاد فرمایا
وَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مِّنْهُؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(۱۳)اور تمہارے لیے کام میں لگائے جو کچھ آسمانوں میں ہیں اور جو کچھ زمین میں اپنے حکم سے بے شک اس میں نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لیےسوره الجاثیہ ١٣
باطنی قوتِِِ کشش کا طریقہ (Law of Attraction Technique)
آنکھیں بند کر کے آپ جو بھی چاھتے ہیں اسکا تصور کریں۔
یہ محسوس کریں کہ وہ آپ کو حاصل ہو چکّی ہے اور حال میں اس چیز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
اتنا یقین اور گہرائی سے تصور کریں کہ جیسے وہ حقیقت میں آپ کو حاصل ہو چکی ہے۔ دس منٹس تک اس مراقبے کو جاری رکھیں۔ انشاء اللّٰه آپ کی منزل آپ کی طرف خود کشش پکڑے گی۔
یہی تصور آپ دعا کے دوران بھی کر سکتے ہیں کے جیسے آپ کی دعا قبول ہو چکی اور پھر آپ اس بات کو زیادہ نہ سوچیں کیوں کہ زیادہ سوچنے سے ذہن میں شک اور منفی خیالات آنے لگتے ہیں۔ جب بھی ایسا کوئی عمل کریں یا دعا کریں تو پھر یہی یقین رکھیں جیسے آپ کی دعا قبول ہو چکی ہے پھر نہ ایک لمحہ آگے کا سوچیں نہ ایک لمحہ پیچھے کا سوچیں تاکہ آپکے یقین میں کوئی خلل ڈالنے والا خیال آپ کو زیادہ متاثر نہ کرے۔
دعا میں ضرور یاد رکھیں
No comments:
Post a Comment